اسلام آباد (پاک صحافت) شبرزیدی کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال میں تبدیلی اور سب اچھا ہے کی باتیں کرنا عوام کو دھوکہ دینے کے سوا کچھ نہیں، جبکہ ملک اس وقت دیوالیہ ہوچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کے سابق چیئرمین شبرزیدی نے کہا ہے کہ ہم کہتے رہے ہیں کہ بہت اچھا ہے، بڑی اچھی چیزیں ہیں اور ملک بڑا اچھا چل رہا ہے، ہم نے بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے اور تبدیلی لے آئے ہم، مگر یہ سب غلط ہے اور عوام کے ساتھ دھوکہ اور فراڈ ہے۔
شبرزیدی کا مزید کہنا ہے کہ میری رائے کے مطابق اس وقت ملک دیوالیہ ہوچکا، اکاؤنٹنگ کی اصطلاح میں ملک دیوالیہ ہوچکا ہے۔ جب آپ یہ طے کرلیں کہ ہم دیوالیہ ہوچکے ہیں اور اس سے آگے ہمیں چلنا ہے، یہ زیادہ بہتر ہے بہ نسبت اس کے کہ آپ کہیں کہ ملک اچھا چل رہا ہے، میں یہ کردوں گا، میں وہ کردوں گا، یہ سب لوگوں کو دھوکا دینے والی باتیں ہیں۔
Short Link
Copied