لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ تبدیلی عوام کو گالیاں دینے سے نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرنے سے آتی ہے۔ حکومتی افراد کو اپنے رویے میں تبدیلی لانی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فردوس اعوان لشکر کے ساتھ رمضان بازار جاتی ہیں، میں پوچھتی ہوں کیا گالیاں دینے سے چینی کی لائنیں کم ہوجائیں گی؟ انہوں نے مزید استفسار کیا کہ کیا اس طرح کے عمل سے پھل اور سبزیاں عوام کی پہنچ میں آجائیں گے؟
ترجمان مسلم لیگ ن پنجاب عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کے دور میں لوگوں کو ہر طرح کا ریلیف ملتا تھا لیکن اب غریب عوام دھکے کھانے پر مجبور ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ اور منتخب میں فرق ہوتا ہے۔