شہباز شریف

تباہ کن سیلاب سے پاکستان کو اربوں ڈالر نقصان ہوا۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تباہ کن سیلاب سے پاکستان کو اربوں ڈالر نقصان ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف  نے ایس ڈی جی مومنٹ اجلاس کے پینل مباحثے میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بحرانوں، جنگوں اور بموں کو سب نے مل کر ختم کرانا ہے، تمام ممالک کو مل کر جنگیں روکنا ہوں گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ تباہ کن سیلاب سے پاکستان کی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا، اسکولوں سے باہر کروڑوں بچوں کو تعلیم کی فراہمی ایک بڑا چیلنج ہے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں وفد کے ساتھ شریک ہوئے۔ وہ جنرل اسمبلی اجلاس سے 27 ستمبر کو خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جرائم کیخلاف ایف آئی اے کو ایف بی آئی کی طرز پر بنانا چاہتے ہیں، محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جرائم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے