راولپنڈی (پاک صحافت) حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ تاریخ کاسب سےجھوٹا شخص عمران خان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ معافیاں مانگی جارہیں، اقتدار مانگے جارہے ہیں، ملزموں کو منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا، پلاننگ ماسٹر مائنڈ سی سی ٹی وی کیمرے میں آنے والے بھی ملزم ہیں، آئین کے مطابق 9 مئی کا فیصلہ 60 روز میں ہونا چاہیے تھا۔ کالجز، سکول میں شہداء کے نام سے بلاک بنائے گئے ہیں۔
حنیف عباسی کا مزید کہنا تھا کہ کرنل شیر خان کے مجسمے، ایم ایم عالم خان کے جہاز کو آگ لگائی گئی، شہدائے کی فیملیز، ماؤں، بہنوں پر کیا بیتی ہوگی، لاہور میں فوجی جوانوں پر پتھر مارے گئے۔ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ چاہے لاہور کے ہوں راولپنڈی کے ہوں سب آزاد پھر رہے ہیں، پی ٹی وی پر حملے سے آئی ایم ایف کو خط لکھنے تک سب واضح ہے۔ یہ عالمی ایجنڈا عالمی سازش ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن جو 76 سال میں نہ کرسکا وہ سب 9 مئی کو کیا گیا، واقعے کے ملزمان کو ایک دن میں 43 ضمانتیں دی گئیں۔ مذاکرات کے سلسلے میں پارٹی کی سطح پر طے نہیں ہوا، رانا ثناءاللہ کی رائے کا احترام ہے، کیپٹن کرنل شیر خان کے نام پر آئی جے پی روڈ کا نام رکھا۔