تاجر برادری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی اور ایک اہم اسٹیک ہولڈر کی حیثیت رکھتی ہے، سراج درانی

سراج درانی

کراچی (پاک صحافت) قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ تاجر برادری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی اور ایک اہم اسٹیک ہولڈر کی حیثیت رکھتی ہے، مقامی لوگوں کو روزگار کی فراہمی اور معاشی ترقی میں چھوٹی صنعتوں کا اہم کردار ہے۔

تفصیلات کے مطابق آغا سراج دورانی سے حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد الطاف میمن کی قیادت میں 16 رکنی وفد سے سندھ گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر آغا سراج درانی نے کہا کہ حکومت موجودہ اقتصادی ترقی اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے تاجر برادری کے ساتھ مربوط روابط کو یقینی بنا رہی ہے۔

واضح رہے کہ ملاقات کے دران قائم مقام گورنر سندھ آغا  سراج درانی نے مزید کہا کہ تاجروں اور صنعتکاروں کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ دوسری جانب چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد الطاف میمن کا کہنا تھا کہ تاجر برادری ملکی معیشت کی مضبوطی کے لیے حکومتی کوششوں میں معاونت کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے