تاجروں کی سفارشات اور صنعت کار کے تحفظات کو ضرور دیکھیں گے۔ وزیر خزانہ

محمد اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ تاجروں کی سفارشات اور صنعت کار کے تحفظات کو ضرور دیکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایف پی سی سی آئی آفس میں بزنس کمیونٹی سے خطاب میں محمد اورنگزیب نے کہا کہ بجٹ کو وسیع النظری میں دیکھنے کی ضرورت ہے، تاجروں کے ساتھ صنعت کار کے تحفظات کو ضرور دیکھیں گے۔ آئی ٹی کو آگے بڑھانا ہے اور اس ملک میں اسمال میڈم بزنس کو آگے بڑھانا چاہیے۔ انڈسٹری کو کیسے آگے چلانا ہے، اسی مالی سال میں آپ کو بہتری نظر آئے گی۔

محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ چھوٹے تاجر پر ٹیکس کا اطلاق ہوگا، یہ پہلے ہوا نہیں اس لیے آپ سب اعتراض کر رہے، نان فائلر کا ٹیکس اتھارٹی کے پاس تمام ڈیٹا موجود ہے، ایف بی آر کو ٹھیک کرنا پڑے گا۔ ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو کو اگلے دو تین سال میں 13 فیصد پر لے کر جانا ہے، ٹیکس لگانا ہوگا کیونکہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے، انفورسمنٹ ہوگی تو اضافی ٹیکس اکٹھا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اضافی وزارتیں بند کردینی چاہیے، کسی کو اسپیڈ منی نہ دیں، کسی ایف بی آر سے رابطہ نہ کریں اور اصلاحات کو آسان کرنا ہوگا جو ہم کر رہے ہیں، ہم اصلاحات کرکے بہتری لائیں گے۔ جب کہ پنشن ایک بہت بڑا بوجھ ہے، اخراجات میں کمی ناکارہ محکمے بند کرنے سے ہوگی۔ وفاقی کابینہ کی تنخواہیں نہ لینے سے خزانے پر کوئی بڑا فرق نہیں پڑا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے