شرجیل میمن

بی آر ٹیز کے کام کی پیشرفت جانچنے کیلئے روزانہ رپورٹ دینے کی ہدایات

کراچی (پاک صحافت) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کی زیر صدارت یلو اور ریڈ لائن بی آر ٹی پر الگ الگ اجلاس ہوئے۔ شرجیل میمن نے ریڈ لائن کے لاٹ ون اور ٹو، بائیو گیس، ڈپوز پر جاری کام میں تیزی اور کام کی پیشرفت جانچنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو روزانہ رپورٹ دینے کی ہدایات کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی آر ٹیز منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانا اولین ترجیحات ہیں، بی آر ٹیز پر کام میں تیزی لائی جائے۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ دن رات شفٹوں میں کام کر کے بی آر ٹیز کی فوری تکمیل یقینی بنائی جائے، بی آر ٹیز پر کام کی فوری تکمیل یقینی بنانے کے لیے اسٹیک ہولڈرز روزانہ رپورٹ دیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ریڈ لائن کے ڈپوز کی تیاری کے کام میں بھی تیزی لائی جائے، یلو لائن کے کام میں تاخیر کی نشاندہی اور سدباب کر کے کام قبل از وقت مکمل کیا جائے۔

کام کے معیار میں کسی بھی قسم کے کمپرومائز کی اجازت نہیں ہوگی، حکومت چاہتی ہے کہ عوام جلد از جلد بی آر ٹیز سے مستفید ہو سکیں۔ اجلاسوں میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال دایو، ٹرانس کراچی کے حکام، کانٹریکٹرز اور بین الاقوامی کنسلٹنٹس نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں

روس پاک

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے روسی مسلح افواج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق روسی مسلح افواج کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے