اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بیگم صاحبہ کی رہائی اور پشاور روانگی معمول کی کارروائی نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا پہلے دھمکیاں دینا، جلوسوں سے غائب ہونا اور پھر نمودار ہونا معمول کی کارروائی نہیں ہے۔
خواجہ آصف کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب کو خیرباد کہہ کر سی ایم ہاؤس پشاور میں ڈیرے ڈالنا پس پردہ داستان کی نشاندہی ہے، یہ دونوں شخصیات کسی نورا کشتی اور معافی تلافی کی خبر دیتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ بانی پی ٹی آئی کی مرضی کے بغیر نہیں ہو رہا، یہ مل کر کارکنوں کو بنا رہے ہیں۔
Short Link
Copied