کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ نے بیک وقت دو سرکاری ملازمتیں کرنے والے ملازم کیخلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلی سندھ مقبول باقر نے میٹرک بورڈ کے امتحانی نتائج میں بے قاعدگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ معلوم ہوا کہ امتحانی نتائج تیار کرنے والا دو سرکاری ملازمتیں کر رہا ہے۔ بیک وقت دو سرکاری ملازمتیں کرنا غیر قانونی ہے
وزیر اعلی سندھ مقبول باقر نے متعلقہ ملازم کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات جیسے اہم شعبے میں غیر قانونی ملازمت یا تبادلہ کیسے ہوا، امتحانی نتائج کو شفاف بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔
یاد رہے کہ کراچی میٹرک بورڈ کے رواں سال 2023ء کے امتحانات کے نتائج میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا، جس میں اس سال بھی ہزاروں طلبہ کو یکساں نمبرز دیے گئے۔
Short Link
Copied