(پاک صحافت) بین الاقوامی فضائی مشق برائٹ اسٹار پاک فضائیہ کی کامیاب شرکت کے بعد اختتام پزیر ہو گئی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق بحری، بری اور فضائی افواج پر مشتمل فضائی مشق مصر کی محمد نجیب ملٹری بیس پر منعقد ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اس مشق میں پاکستان، امریکا، برطانیہ، سعودی عرب، عمان، اردن، یونان اور قطر سمیت 30 ممالک نے شرکت کی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں نے مشق میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
واضح رہے کہ پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس مشق میں کامیاب شرکت نے علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کے پاک فضائیہ کے عزم کو تقویت دی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق برائٹ اسٹار مشق نے چیلنجنگ ماحول میں پاک فضائیہ کی کارکردگی اور بھرپور صلاحیتوں کو اجاگر کیا ہے۔
Short Link
Copied