سیالکوٹ (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی لابیز چیئرمین پی ٹی آئی کو اسپانسر کر رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کے واقعے کے پیچھے بھی ان لابیز کا ہاتھ ہے۔ سابق وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وہی لابیز عالمی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کو وکیل کر کے دے رہی ہیں۔
واضح رہے کہ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پاکستان دشمن طاقتوں کا آلہ کار ہے، وہ شخص جس نے ایک ملعون کا کیس لڑا اسے اپنا وکیل مقرر کیا ہے۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ کیا چیئرمین پی ٹی آئی وکیل جیفری رابرٹس کو اپنی جیب سے فیس دے گا؟
Short Link
Copied