بینظیر بھٹو کی وصیت ہمارے لیے مقدس دستاویز اور مشعل راہ ہے، وقار مہدی

وقار مہدی

(پاک صحافت) پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری اور سینیٹر وقار مہدی نے حافظ نعیم کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی وصیت ہمارے لیے مقدس دستاویز اور مشعل راہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری اور سینیٹر وقار مہدی نے حافظ نعیم کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی وصیت ہمارے لیے مقدس دستاویز اور مشعل راہ ہے۔ وقار مہدی کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی نے نام نہاد جہاد کے جھانسے میں دوسروں کے بچے مروا کر اپنے بچوں کو امریکی گرین کارڈ دلوائے۔

واضح رہے کہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا تھا کہ ن لیگ ایک خاندان کی میراث ہے، پی پی میں ایک خاندان اور 40 وڈیرے ہیں، ای سی پی کو خط لکھا ہے کہ پی پی اور ن لیگ جمہوریت دشمن پارٹیاں ہیں، انٹرا پارٹی الیکشن پر ان پارٹیز کے خلاف بھی ایکشن لیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے