بینظیر انکم سپورٹ پروگرام

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام؛ بدانتظامی میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کا عندیہ

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) روبینہ خالد نے کہا ہے کہ بدانتظامی کی کسی بھی صورت کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق روبینہ خالد نے پروگرام کی مستحق خواتین کی عزت نفس اور وقار کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مستحقین کو ضروری خدمات فراہم کرنے کے لیے غیرمتزلزل عزم کی ضرورت ہے۔

بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں ایک تعارفی میٹنگ کے دوران سینئر انتظامیہ اور افسران سے خطاب کرتے ہوئے روبینہ خالد نے واضح کیا کہ ان کی قیادت میں بدانتظامی کی کسی بھی صورت کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے