اسلام آباد (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے بیشتر وفاقی وزراء نے بیرون ملک روانگی کے لئے ایڈوانس پروازیں بک کروالی ہیں اور اس وقت پیکنگ میں مصروف ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ منسٹر انکلیو میں پیکنگ اسٹارٹ ہوگئی ہے اور کچھ وزراء نے بیرونِ ملک کے لیے ٹکٹیں بک کروالی ہیں۔
دوسری جانب اسلام آباد میں ایم کیو ایم اور اپوزیشن رہنماووں میں ملاقات کے دوران تمام معاملات طے پاگئے ہیں۔ ایم کیو ایم تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دے گی۔ متحدہ قومی موومنٹ کے اس فیصلے کے بعد ملکی سیاسی صورت حال میں بڑی تبدیلی رونما ہوچکی ہے۔
Short Link
Copied