بھٹو کے وژن کی بدولت پاکستان نیوکلیئر ممالک کی فہرست میں شامل ہوا، شیری رحمٰن

(پاک صحافت) نائب صدر پیپلز پارٹی و سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے وژن کی بدولت پاکستان نیوکلیئر ممالک کی فہرست میں شامل ہوا۔

انہوں نے یومِ تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بانیٔ نیوکلیئر پروگرام ذوالفقار علی بھٹو اور بانیٔ میزائل پروگرام محترمہ بینظیر بھٹو کو سلام پیش کرتی ہوں۔ شیری رحمٰن نے پوری قوم کو یوم تکبیر کی مبارکباد پیش دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھٹو نے پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے جوہری پروگرام کی بنیاد رکھی، انہوں نے عالمی دباؤ اور دھمکیوں کے باجود پاکستان کے جوہری پروگرام کو آگے بڑھایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 28 مئی کا دن ذوالفقار علی بھٹو کی رکھی ہوئی بنیاد کا ہی تسلسل تھا۔ شیری رحمٰن کا یہ بھی کہنا ہے کہ عظیم قائدین کو سلام جن کی وجہ سے پاکستان ایک ذمے دار اور پُرامن جوہری ملک بنا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے