کراچی (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ بھٹو ریفرنس میں سپریم کورٹ کو کہہ دینا چاہیے کہ وہ سزا غلط تھی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس میں سپریم کورٹ کی تفصیلی فیصلے رائے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ چالیس برس سے زائد کا عرصہ گزر گیا شہید ذوالفقار علی بھٹو کو انصاف دلانے میں، کورٹ ٹرائل ہی درست نہیں تو اس کا فیصلہ بھی سیاہ تھا، شہید ذوالفقار بھٹو نے جمہوریت کے لیے جان دی۔
شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، فل آرڈر کے بعد ان کےلیے ایوارڈ ہونا چاہئے، کسی نے اس کیس کو چیلنج نہیں کیا۔ آرڈر کے صفحہ اٹھارہ کے مطابق ری اوپننگ آف انویسٹی گیشن کا ذکر ہے، اس آرڈر کا پیپلز پارٹی خیر مقدم کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تھوڑی تشنگی ابھی بھی ہے اس سزا کو لے کر کیونکہ اس سزا کو بھی کالعدم قرار دینا چاہیے، سپریم کورٹ کو کہہ دینا چاہیے کہ وہ سزا غلط تھی۔ پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کی ہے، ہم نے قرداد میں سزا کو بھی کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔