بھارت کی دہشتگردی امریکہ اور کینیڈا تک پہنچ گئی ہے، وزیر اعظم آزاد کشمیر

وزیر اعظم آزاد کشمیر

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے کہا ہے کہ بھارت کی دہشتگردی امریکہ اور کینیڈا تک پہنچ گئی ہے۔ اے پی ایچ سی آزاد کشمیر چیپڑ کے زیراہتمام بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی بھرپور حمایت پر پاکستان کی حکومت اور عوام کے مشکور ہیں۔ بھارت کی دہشتگردی امریکہ اور کینیڈا تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ کشمیری بھارت سے آزادی کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

چودھری انوار الحق نے کہا کہ عالمی برادری دہرا معیار ترک کرے۔ اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہدا کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے