اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے بھارت نے غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنایا، کل بھرپور ردعمل دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جب بھارت میں واقعہ ہوا تو ہم ترکیہ میں تھے، پاکستان نے واقعے پر افسوس کا اظہارکیا تھا۔ بھارت نے غیرذمہ دارانہ رویہ اپنایا ہے، بھارت کو ترکی با ترکی جواب دیں گے، بھارت کے پاس اگر کوئی شواہد ہے تو پیش کرے، پاکستان بھارت کو کل بھرپور ردعمل دے گا، قومی سلامتی کمیٹی میں فیصلے ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ جو بھارت کرے گا ویسا ہی جواب دیں گے، کسی کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں ہونی چاہیے، پاکستان دنیا میں امن چاہتا ہے، خدانخواستہ بھارت نے ایکشن لیا تو ہماری تیاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے اعلانات میں غیرسنجیدگی نظر آتی ہے، بھارت اپنے مسائل کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیتا ہے، دہشت گردی کے واقعے کا غصہ اس طرح نکالنا مناسب نہیں۔
Short Link
Copied