بھارت نے دہشتگردی کا بہانہ بناکر ایسا قدم اٹھایا کہ وہ بے نقاب ہوگیا۔ بلاول بھٹو

بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے دہشت گردی کا بہانہ بنا کر ایسا قدم اٹھایا کہ وہ بے نقاب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارتی اقدامات کے جواب میں درست فیصلے کیے، ہم انہیں سپورٹ کرتے ہیں۔ اس معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف جب بھی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کریں گے ہم حمایت کریں گے۔ موجودہ حکومت نے کئی بار بات چیت کی پیشکش کی لیکن بھارت نے انکار کیا، پانی روکنا جارحانہ اقدام ہے ہم اس پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ بھارت دہشت گردی کا بہانہ بنا کر سندھ طاس معاہدہ ختم کرنا چاہتا ہے، نئی دہلی نے ایسا قدم اٹھایا جس سے وہ بےنقاب ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ بھارت جانتا ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر ان کا کیس مضبوط نہیں، معاہدے کے مطابق جو دریا ہمارے ہیں ہمارے ہی رہیں گے۔ کینالز سے متعلق اپنے تحفظات وزیراعظم شہبازشریف کے سامنے رکھے ہیں، معاہدہ ہوا کہ تمام صوبوں کے اتفاق رائے کے بغیر کوئی کینال نہیں نکالی جائیگی۔ حکومت سندھ نے جو اعتراضات سی سی آئی میں بھیجے تھے وہ بہت عرصے سے زیرالتوا ہیں، سندھ حکومت کے اعتراضات کو سنا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی ترقی کےلیے حکومت کے ساتھ تعاون اور کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں، سندھ حکومت نے کینالز سے متعلق اعتراضات تمام فورمز پر پہنچائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے