بارش

بھارت میں ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کر گیا، کراچی میں موسلادھار بارش کا امکان

(پاک صحافت) کراچی میں پیر سے موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق وسطی بھارت پر موجود طاقتور ہوا کا کم دباؤ مزید شدت اختیار کر گیا ہے اور سسٹم ڈیپریشن کی صورت میں مدھیا پردیش میں موجود ہے۔

اس سسٹم کے زیر اثر مون سون ہوائیں شدت سے سندھ میں داخل ہو سکتی ہیں، آج رات سے 31 اگست کے دوران سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 27 سے 31 اگست کے دوران ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔

کیرتھر رینج اور بلوچستان کے پہاڑی علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات نے کہا کہ موسلا دھار بارش کے باعث سندھ کے نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں، سمندر میں اس دوران طغیانی رہے گی، ماہی گیر اس دوران محتاط رہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے