بھارت میں اقلیتوں پر ریاستی جبر کے شواہد موجود ہیں، دفترِ خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت اقلیتوں کے حقوق کا چیمپئن بننے کی پوزیشن میں نہیں۔ دفترِ خارجہ میں بریفنگ میں انہوں نے کہا ہے کہ بھارت مسلسل اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرتا آ رہا ہے، وہاں اقلیتوں کے خلاف واقعات حکومتی عناصر کی ملی بھگت سے ہوتے ہیں۔

شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نفرت اور تشدد کو فروغ دیا جا رہا ہے، بھارت میں اقلیتوں پر ریاستی جبر کے شواہد موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں شہریت ترمیمی قانون اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک ہے، بھارتی حکومت کو دوسروں پر تنقید کے بجائے اپنی اقلیتوں پر توجہ دینی چاہیے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت میں بابری مسجد کی شہادت اور اس کی جگہ مندر کی تعمیر اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہے، بھارت میں مساجد اور درگاہوں پر حملے معمول بن چکے ہیں، بھارت کو مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہیے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں ریاستی ادارے اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بناتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے