اسلام آباد (پاک صحافت) سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیرِ خارجہ کے پاکستان آنے سے تعلقات میں خاص فرق نہیں پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق ملیحہ لودھی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران یہ بات کہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات جس طرح کے ہیں، ویسے ہی رہیں گے۔ سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ ایس سی او سمٹ سے پاکستان کی سفارتی پوزیشن میں بہتری آئے گی۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ایس سی او کے اہم ممبر روس اور چین ہیں۔ سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کی ترجیحات میں اولین ترجیح چین کے ساتھ تعلقات کا فروغ ہے۔
Short Link
Copied