بھارتی سپریم کورٹ بی جے پی کی کارکن بن گئی، شہباز شریف

شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم شہباز شریف نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کر دیا اور کہا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بی جے پی کی پالیسی پر ایک کارکن بن کر عمل کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں سابق وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019ء کی طرح بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں، یہ فیصلہ اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے منافی ہے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ دے کر بھارتی سپریم کورٹ نے عالمی جرم کیا ہے، عالمی قانون اور اقوامِ متحدہ کی قرار دادیں جموں و کشمیر کو متنازع خطہ تسلیم کرتی ہیں، عالمی قانون، سلامتی کونسل کی قراردادوں کو بھارتی عدالت اور حکومت کا اقدام ختم نہیں کر سکتا۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے کہنے سے اٹوٹ انگ کا جھوٹ سچ نہیں ہو جائے گا، سپریم کورٹ اس سے قبل بابری مسجد پر بھی کھلی لاقانونیت کر چکی ہے۔ سابق وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ ایسے متعصب فیصلے سے جدوجہدِ آزادیٔ مقبوضہ کشمیر میں تیزی آئے گی، کشمیریوں کو ان کی آزادی سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے