عظمی بخاری

بھابھی اور نند میں پارٹی پر قبضے کی جنگ چل رہی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بھابھی اور نند میں پارٹی پر قبضے کی جنگ چل رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ اختلافات فتنہ پارٹی کے واٹس ایپ گروپ میں زیربحث ہیں، بھابھی اور نند میں پارٹی پر قبضے کی جنگ چل رہی ہے۔ فتنہ پارٹی ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے پروپیگنڈوں سے کچھ بھی بعید نہیں۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ایک ہفتے مولا جٹ بنتے اگلے ہفتے معصوم پرندہ بن جاتے ہیں، کریمنالوجی یونیورسٹی آف بنی گالہ کا پرنسپل آج ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتا ہیں ۔ جیل سے نکلنے کیلئے کبھی فوج کبھی برطانوی وزیراعظم سے اپیلیں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جب وزیراعظم تھے مخالفین کو پھانسی کیلئے فہرستیں تیار کرتے تھے، آج ان کی اپنی بیوی اور بہن پھانسی سے متعلق پروپگنڈے کر رہی ہیں، اقتدار میں تھے تو مخالفین کو دیوار میں چنوا دینے کے پلان بناتے رہے، اب دونوں میاں بیوی جیل کی دیواروں کے سائے سے بھی ڈرنے لگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے