بڑا سیاسی دھڑا ہزاروں کارکنوں کیساتھ ن لیگ میں شامل

مسلم لیگ ن

حافظ آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کو حافظ آباد میں بڑی کامیابی مل گئی، بڑا سیاسی دھڑا ہزاروں کارکنوں کے ساتھ ن لیگ میں شامل ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے والے 3 سابق ایم پی ایز، ایک سابق تحصیل ناظم ن لیگ میں شامل ہوا ہے، سابق ایم پی اے انتصار بھٹی، سابق ایم پی اے احسن انصر بھٹی اور سابق ایم پی اے نگہت انتصار بھٹی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی، اسی طرح سابق ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی عون انتصار بھٹی بھی ن لیگ کو پیارے ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تمام رہنماؤں نے سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ کے ساتھ ملاقات میں پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ شمولیتی تقریب کولو تارڑ میں منقعد کی گئی۔

اس موقع پر سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ 21 اکتوبر کو نواز شریف کا تاریخی استقبال کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے