بٹگرام چیئر لفٹ واقعے کے بعد چیئر لفٹ کے مالک اور آپریٹر گرفتار

(پاک صحافت) بٹگرام چیئر لفٹ واقعے کے بعد چیئر لفٹ کے مالک اور آپریٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق چیئر لفٹ کے کنٹرول روم کو بھی سیل کردیا گیا ہے اور گرفتار ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے جاری بیان میں بتایا کہ ملزمان کو کوتاہی برتنے پر گرفتار کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں کوتاہی برتنے کی 3 دفعات شامل ہوں گی۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز بٹگرام میں چیئر لفٹ ہوا میں معلق ہوگئی تھی جس میں 8 افراد سوار تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع بٹگرام کی تحصیل الائی میں پاشتو کے مقام پر کیبل کار کی رسی ٹوٹنے کے بعد 8 افراد پھنس گئے تھے جنہیں کئی گھنٹوں کے ریسکیو آپریشن کے بعد بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

دفترخارجہ نے امریکی قرارداد کو پاکستانی انتخابی عمل سے لاعلمی کا نتیجہ قرار دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے