اسلام آباد (پاک صحافت) پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی و ناقص پالیسیوں سے نالاں حکومتی عہدیداروں کی جانب سے استعفوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بورڈ آف انویسٹمنٹ کے تیسرے چیئرمین بھی مستعفی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین عاطف بخاری اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل بورڈ آف انویسٹمنٹ کے دو چیئرمین ہارون شریف اور زبیر گیلانی نے استعفی دے دیا تھا اور عاطف بخاری بورڈ آف انویسٹمنٹ کے تیسرے چیئرمین تھے۔
بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین عاطف بخاری نے کہا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر چیئرمین شپ سے استعفی دیا ہے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں اب تک بورڈ آف انویسٹمنٹ کے تین چیئرمین تبدیل ہوچکے ہیں۔