ممتاز زہرا بلوچ

بنگلہ دیش میں طلبہ سمیت تمام پاکستانی محفوظ ہیں۔ دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں طلبہ سمیت تمام پاکستانی محفوظ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کا وہاں پھنسے ہوئے پاکستانی طلبہ سے رابطہ ہے۔ انتہائی کشیدہ علاقوں سے تمام پاکستانیوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں موجود تمام پاکستانی محفوظ ہیں۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے چند طلبہ کو اپنے گھر میں اور باقی کو ہائی کمیشن کی عمارت میں رکھا ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بنگلہ دیشی حکومت کے اقدامات اب تک اطمینان بخش رہے ہیں۔ سفارت خانوں اور ہائی کیمشنز کے علاقے کی سیکورٹی پر خاطر خواہ توجہ دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے