بنگلا دیشی چیف ایڈوائزر محمد یونس کی جانب سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو کتاب کا تحفہ

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی بنگلا دیشی چیف ایڈوائزر محمد یونس سے ملاقات ہوئی ہے۔ بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق اس ملاقات کے دوران محمد یونس نے وزیرِاعظم شہباز شریف کو تصویری کتاب آرٹ آف ٹرم تحفے میں دی۔

واضح رہے کہ شہباز شریف 5 روزہ دورے پر امریکا میں موجود ہیں جہاں وہ مختلف اجلاسوں میں شرکت اور دوست ملکوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی 28 ستمبر کو براستہ لندن وطن واپسی متوقع ہے۔ اُنہوں نے نیویارک روانگی سے قبل لندن کے کلینک میں اپنا طبعی معائنہ بھی کروایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

جرائم کیخلاف ایف آئی اے کو ایف بی آئی کی طرز پر بنانا چاہتے ہیں، محسن نقوی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ جرائم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے