فوجی جوان

بنوں کینٹ حملے میں شہید جوان آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

راولپنڈی (پاک صحافت) بنوں کینٹ حملے میں شہید فوجی جوانوں کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 15 جولائی 2024 کو بنوں کنٹونمنٹ پر دہشت گردوں کے خود کش حملے کے نتیجے میں شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہونے والے پاک فوج کے نائب صوبیدار محمد شہزاد شہید، حوالدار شہزاد احمد شہید، حوالدار ظل ِحسین شہید، سپاہی ارسلان اسلم شہید، سپاہی اشفاق حسین خان شہید، سپاہی سبحان مجید شہید، سپاہی امتیاز خان شہید اور فرنٹئیر کانسٹبلری کے لانس نائیک سبز علی خان شہید کو آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں، شہداء کے لواحقین اور عمائدین علاقے کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق مادرِ وطن سے دہشت گردی کی لعنت اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی، شہداء کی یہ عظیم قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی جانب سے ہیلتھ مرکز پر حملے میں 5 شہری اور سپاہی شہید ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے