شہباز

بنوں چھاؤنی حملے کے بہادر شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، وزیراعظم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بنوں چھاؤنی حملے میں شہید ہونے والے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بنوں چھاؤنی میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی اور حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں لازوال ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کے عفریت کو مکمل ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بہادر جوانوں نے جان دے کر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ خاک میں ملایا اور 10 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں نے دہشتگردی کی سازش کو ناکام بنایا، دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے پر سیکیورٹی فورسز کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہداء پوری قوم کا فخر ہیں اور ہم سب شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے