بنوں

بنوں میں امن مارچ میں اچانک فائرنگ سے متعدد افراد جاں بحق و زخمی

بنوں (پاک صحافت) ضلع بنوں میں امن مارچ کے دوران اچانک فائرنگ سے بھگڈر مچ گئی جس سے 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بنوں میں پریڈی گیٹ چوک پر امن جرگہ منعقد ہوا اور امن جلسے میں علمائے کرام، تاجربرادری، سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔ پریڈی گیٹ چوک کے اطراف شرکاء ہاکی اسٹیڈیم میں داخل ہوگئے جس سے مرکزی دروازہ ٹوٹ گیا اور اسٹروٹرف کو بھی نقصان پہنچا۔

ذرائع کے مطابق مقررین نے تقاریر کرتے ہوئے بنوں میں امن کی بحالی کا مطالبہ کیا۔ بعد ازاں ریلی کے شرکا نے اسپورٹس کمپلیکس کا رخ کیا، اس موقع پر اچانک فائرنگ سے امن ریلی کے شرکا میں بھگڈرمچ گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

ڈی ایچ کیو اسپتال بنوں کے ترجمان نعمان خان کے مطابق گولیاں لگنے سے جاں بحق 4 افرادکی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال لائی گئی۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے بنوں کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ واقعے کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں کنورٹ ہوچکی ہے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ دھرنا پارٹی اب فتنہ پارٹی میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے