اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کسی کو بندوق، بم اور گولہ بارود سے انتشار پھیلانے نہیں دیں گے، عوام کی جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں آج جو ہو رہا ہے اس کے ذمہ دار صرف عمران خان ہیں، عمران صاحب جہاد نہیں فساد کررہے ہیں۔ پاکستان میں خانہ جنگی کی سازش کی قیادت عمران صاحب کررہے ہیں، عمران صاحب ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ بندوق، بم اور گولہ بارود سے انتشار پھیلانے نہیں دیں گے، حکومت عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کی پابند ہے۔ انہوں نے کہا کہ گولیاں چلانے، جلاﺅ، گھیراﺅ کے رویے سیاسی نہیں، سیاسی سرگرمیوں اور لشکرکشی کے درمیان واضح لکیر کھینچنا ہوگی۔
Short Link
Copied