ضیاء لانگو

بلوچیت کا نام لگا کر جان بوجھ کر گوادر کے لوگوں کو تر قی سے روکا جا رہا۔ ضیاء لانگو

کوئٹہ (پاک صحافت) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو کا کہنا ہے کہ بلوچیت کا نام لگا کر جان بوجھ کر گوادر کے لوگوں کو ترقی سے روکا جارہا، صوبے میں کشت خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے کہا ہے کہ گوادر بلوچوں کا ہے، پاکستان کی ترقی گوادرکی ترقی سے ہے، گوادر ہم سے کوئی نہیں لے جا رہا، چائنہ کے ساتھ ملکر گوادر کو بنایا جا رہا ہے۔ گوادر بلوچستان کی سرزمین پر ہے، گوادر کو تر قی سے روکنے کے لئے منفی سیا ست کو روکنا ہوگا، پاکستان تا قیامت تک قائم و دائم رہے گا، منفی عناصر گوادر اور یہاں کے عوام کو پسماندہ رکھنا چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ضیاء لانگو کا مزید کہنا تھا کہ 20 سال سے گوادر کی ترقی کو جا ری رکھا جاتا تو آج گوادر کے لوگ خوشحال زندگی گزار رہے ہوتے، گوادر اور بلوچستان کے عوام کی زندگیوں کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ گوادر کو ترقی اور خوشحال سے دور رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے، عوام سے اپیل ہے کہ گوادر اور مستقبل کے نوجوانوں کی ترقی کو روکنے کے لئے احتجاجی سیاست کو مسترد کریں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی بادشاہ کی دعوت قبول کرلی

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے دولت مشترکہ اجلاس میں شرکت کی برطانوی بادشاہ چارلس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے