بلوچستان یونیورسٹی کے باہر بم دھماکہ، متعدد افراد ہلاک و زخمی

کوئٹہ دھماکہ

کوئٹہ (پاک صحافت) کوئٹہ میں واقع بلوچستان یونیورسٹی کے باہر دہشت گردوں کی جانب سے بم دھماکہ کیا گیا ہے جس میں متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سریاب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکہ طلباء کی ریلی کے دوران ہوا اور پولیس وین کو نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ میں سریاب روڈ پربلوچستان یونیورسٹی کے سامنے دھماکا ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ طلباء کی ریڈزون کی جانب ریلی کے دوران ہوا، دھماکے میں پولیس کی وین کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دھماکے میں چار پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، کوئٹہ کے داخلی و خارجی راستوں کی سکیورٹی اور چیکنگ کا عمل سخت کردیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے