بلوچستان ہمارے دل کے قریب ہے، صوبے کی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، وزیر اعظم

شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان ہمارے دل کے قریب ہے، صوبے کی ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم نے یہ بات ن لیگ کے رہنماء جعفر مندوخیل سے ملاقات کے دوران کہی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ن لیگ کے رہنماء جعفر مندوخیل کی ملاقات ہوئی جس میں لیگی  رہنماء جعفر مندوخیل نے وزیراعظم کو بلوچستان کے معاملات سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے جعفر مندوخیل کو بلوچستان میں سیاسی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

واضح رہے کہ شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ گوادر پاکستان کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا، بلوچستان میں ترقی سے لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوگا۔ ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام کی بنیادی مسائل ملکر کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے