بلوچستان کے وزراء بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل پر برس پڑے

اختر مینگل

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کے وزراء بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل پر برس پڑے ہیں۔

کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر صادق عمرانی نے کہا کہ اختر مینگل دہشتگردوں کے سرغنہ ہیں جو عورتوں کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ صادق عمرانی نے کہا کہ اختر مینگل ایک وقت میں نواز شریف کی گاڑی چلاتے رہے، انہوں نے بانی پی ٹی آئی کی حکومت میں شامل ہو کر 15 ارب روپے اپنی جیب میں ڈالے۔

صوبائی وزیر علی مدد جتک نے کہا کہ اختر مینگل ان دہشتگردوں کی بی ٹیم ہیں جو بولان میں ہلاک دہشتگردوں کی لاشیں لینے آئے تھے۔ بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ ماہ رنگ کےخلاف کیسز کورٹ میں ہیں، عدالت جو بھی فیصلہ کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے