بلوچستان کے نوجوان تعلیم سے آراستہ ہو کر امن خراب کرنے والے عناصر کی سازشوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں، احسن اقبال

احسن اقبال

اسلام آباد (پا ک صحافت)  وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ  بلوچستان کے نوجوان تعلیم سے آراستہ ہو کر صوبے کا امن خراب کرنے والے عناصر کی سازشوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں، طلباء الرٹ رہتے ہوئے ریاست مخالف مشتبہ سرگرمیوں پر نظر رکھیں کیونکہ ملک دشمن عناصر بلوچستان میں پراکسی وار شروع کرنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیر احسن اقبال سے بلوچستان کے مختلف اضلاع کے طالب علموں سے ملاقات ہوئی جس میں وفاقی وزیر نے تعلیمی شعبے کے منصوبے جلد مکمل کروانے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ ملکی مالی بحران کے باوجود حکومت ایچ ای سی کا بجٹ 68 فیصد تک بڑھا دیا ہے۔ انہو ں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے نئے بجٹ میں بلوچستان کے لیے 112 ارب روپے مختص کئے ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ تاریخ میں پہلی بار ملک کے 20 غریب ترین اضلاع کی ترقی کے لئے 20 ارب سے ایک منصوبہ شروع کیا گیا ہے، حکومت کہ اولین ترجیح ان پسماندہ اضلاع میں بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے اور ان اضلاع میں تعلیم، صحت اور بنیادی ضروریات کی فراہمی پہ جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے