شہباز شریف

بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، بلوچستان کے معدنی ذخائر سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے حوالے سے چاغی منرل راہداری کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔

شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ چاغی منرل راہداری میں کئی منصوبے زیرِ غور ہیں، چاغی اور گر دو نواح کے علاقوں کے معدنی ذخائر کی گوادر بندرگاہ تک رسائی ممکن بنانے کے لئے چاغی سے گوادر تک ریلوے لائین تعمیر کی جائے گی،چاغی میں بجلی سپلائی کا نظام بہتر بنانے کے حوالے سے گرڈ اسٹیشن قائم کیا جا رہا ہے جبکہ علاقے میں پانی کی بلا تعطل فراہمی کے حوالے سے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

سابق چیئر مین سینیٹ نے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں خصوصی دلچسپی لینے پر اور اس حوالے سے عملی اقدامات پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ سابق چیئرمین سینیٹ نے وزیراعظم کو نوکنڈی شہر کی ترقی کے حوالے سے نوکنڈی ماسٹر پلان کی حکمت عملی پر بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں

عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) عیدِ میلاد النبی ﷺ پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی چھوٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے