بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے 58 پروازوں کے ذریعے قبل از حج آپریشن مکمل

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے قبل از حج آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ کوئٹہ ایئر پورٹ سے اس سلسلے میں مجموعی طور پر 58 پروازیں آپریٹ ہوئیں، ان پروازوں سے کل 7 ہزار 675 عازمینِ حج حجازِ مقدس روانہ ہوئے۔

تٖفٖصیلات کے مطابق کوئٹہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے پی آئی اے کی 27 سرکاری حج پروازوں کے ذریعے 3 ہزار 934 عازمینِ حج روانہ ہوئے جبکہ 31 پرائیویٹ پروازوں کے ذریعے 3 ہزار 741 عازمینِ حج منزل تک پہنچے۔ پی آئی اے کی 19 پروازوں سے 2 ہزار 645 عازمینِ حج نجی طور پر سعودی عرب گئے۔

واضح رہے کہ سول ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق فلائی دبئی کی 9 پروازوں سے 756 عازمینِ حج نجی طور پر روانہ ہوئے۔ ایئر عربیہ کی 2 پروازوں سے 212، سیرین ایئر کی 1 پرواز سے 128 عازمینِ حج نجی طور پر روانہ ہوئے۔ کوئٹہ ایئر پورٹ پر مین رن وے کے آپریشنل ہونے کے بعد (پی آئی اے) نے کوئٹہ سے جدہ/مدینہ کے لیے کل 11 براہِ راست پروازیں چلائیں۔

یہ بھی پڑھیں

مضبوط معیشت، مضبوط دفاع کیلئے ضروری ہے، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر

راولپنڈی (پاک صحافت) ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ مضبوط …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے