لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کا سفر آگے بڑھانے کیلئے آج کوئٹہ جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہبا شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کا دورہ کوئٹہ دراصل بلوچستان کی خوشحالی کیلئے عزم کا عکاس ہے، پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے۔ نوازشریف نے بلوچستان کی ترقی کو اپنے ہر دور میں ترجیح دی۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ نوازشریف اپنے دورہ بلوچستان کے دوران 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ مریم نواز اور شہباز شریف بھی ان کے ساتھ روانہ ہوں گے۔ لیگی قیادت کے دو روزہ دورے کے دوران بلوچستان عوامی پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
Short Link
Copied