بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف

شہباز شریف اختر مینگل

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما اختر مینگل اور ایم ایم اے کے رکن صلاح الدین ایوبی نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے اختر مینگل سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے مشروط ہے، باصلاحیت بلوچ نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں، وہ گوادر کے مقامی لوگوں کو بین الاقوامی معیار کی شہری سہولیات کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔

اختر مینگل نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیراعظم نے بلوچستان کے نوجوانوں کی ترقی و خوشحالی کو اپنی اولین ترجیح بنایا۔ شہباز شریف نے سیلاب کے دوران خود دورہ کرکے متاثرہ بلوچوں کا درد بانٹا اور معاشی مشکلات اور قدرتی آفات کے باوجود ملکی معیشت کو مستحکم کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے