بلوچستان کو ترقی یافتہ بناکر استحکام پاکستان کیلیے کردار ادا کرینگے۔ صدر زرداری

آصف زرداری

کوئٹہ (پاک صحافت) صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ہم بلوچستان کو ترقی یافتہ بناکر استحکام پاکستان کیلیے کردار ادا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی جانب سے دیے گئے عشائیے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان اپنے معدنی وسائل اور طویل ساحلی پٹی کی وجہ سے غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔یہاں کی بنجر زمینوں کو منصوبہ بندی کے تحت سیراب کرکے زرعی پیداوار کے قابل بنانے کی کوشش کی جانی چاہیے۔

صدر آصف زردای کا مزید کہنا تھا کہ ملکی ترقی اور صوبوں کو حقوق دینے کے لیے ہماری دور میں اٹھارویں آئینی ترمیم پاس کی گئی جس سے تمام صوبوں کو فائدہ پہنچا۔ دنیا تیزی کیساتھ ترقی کر رہی ہے، بلوچستان کے معدنی وسائل کو جدید طریقے سے نکالنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں تیل اور گیس موجود ہیں لیکن ہم نے آج تک اس شعبے کو جدید خطوط پر استوار نہیں کیا مگر اب وقت ہے کہ بلوچستان کے قدرتی وسائل کو نکال کر ملکی معاشی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے