بلوچستان کا غریب طالبعلم وہاں پڑھے گا جہاں بینظیر بھٹو نے تعلیم حاصل کی۔ سرفراز بگٹی

سرفراز بگٹی

کوئٹہ (پاک صحافت) وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا غریب طالب علم بھی وہاں پڑھےگا جہاں سے شہید بے نظیر بھٹو اور دیگر ہستیوں نے تعلیم حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ذہین طلباء کو سائنس و ٹیکنالوجی کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے اسکالر شپ دیں گے۔ جمہوریت اور سماجی ترقی میں تعلیم کا بنیادی کردار اہمیت کا حامل ہے، طلباء کی اعلی تعلیمی مواقع تک رسائی بے نظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرنےکی کڑی ہے۔

وزیرِ اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی رہنمائی میں نوجوانوں کی تعلیمی ترقی اور اُنہیں با اختیار بنانے کا مشن جاری ہے، بے نظیر بھٹو اسکالر شپ اس مشن پر عمل درآمد کی کڑی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے