بلوچستان کابینہ کے اجلاس میں ڈیجیٹل لینڈ سیٹلمنٹ کی منظوری سمیت متعدد اہم فیصلے

سرفراز بگٹی

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ نے ڈیجیٹل لینڈ سیٹلمنٹ کی منظوری دے دی، زمین کا تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں کچھی کینال کی زرعی پیداوار پر زمینداروں کو صوبائی ٹیکس میں ریلیف دینے پر اتفاق کیا گیا، بلوچستان واٹر ریسورسز مینجمنٹ بل بھی منظور کرلیا گیا۔ کابینہ نے زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے لئے موثر قانون نافذ کرنے کا فیصلہ کیا، بلوچستان کابینہ نے ماہی گیری اور آبی زراعت کی نئی پالیسی کی منظوری دے دی، اجلاس میں بلوچستان ڈسپوزل آف موٹر وہیکلز رولز 2025 منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں سیلاب متاثرہ کیڈٹ کالج جعفر آباد کی بحالی کے لیے اضافی گرانٹ جاری، کابینہ نے تعلیمی ترقی کے لئے دستیاب انفراسٹرکچر کے بہتر استعمال کو یقینی بنانے کا فیصلہ کر لیا، کابینہ نے فوڈ اتھارٹی لیبارٹری کے قیام کی منظوری دے دی۔

بلوچستان کابینہ نے تحصیل ڈیرہ بگٹی کو اے ایریا قرار دینے کی منظوری دے دی، اجلاس میں محکمہ خوراک کی خریدی گئی گندم کو اوپن مارکیٹ میں فروخت کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے