بلوچستان پولیس کی ٹیم عمران خان کو گرفتار کرنے لاہور پہنچ گئی

عمران خان

لاہور (پاک صحافت) بلوچستان پولیس کی ٹیم سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لے کر لاہور پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان پولیس زمان پارک جائے گی اور جیسے ہی عمران خان زمان پارک اپنی رہائش گاہ سے باہر نکلیں گے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کرے گی جبکہ لاہور پولیس کو بھی زمان پارک آنے والے کارکنوں کو گرفتار کرنے کا احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ آج کینال روڈ پر پی ٹی آئی کارکنوں کی آگے بڑھنے کی کوشش میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم ہوا، جس پر پولیس نے واٹر کینن کا استعمال شروع کردیا۔ پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کر کے پی ٹی آئی کارکنوں کو پیچھے دھکیل دیا۔ پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنوں پر شیلنگ بھی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے