کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ بلوچستان واقعے میں بھارت اور را کے ملوث ہونے کے شواہد موجود ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سوچی سمجھی سازش کے تحت بیانیہ بنایا جا رہا ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم آرمی چیف اور اپنی افواج کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے خلاف کھڑا ہونا ہو گا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ریسکیو آپریشن کر رہے ہیں، آنے والے 24 گھنٹے میں ٹریک کلیئر ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ حنیف عباسی نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے، اب ایم ایل ون بنے گی۔ حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ٹریک کی صورتحال سب کو پتا ہے، راتوں رات اسے ٹھیک نہیں کرسکتا۔
Short Link
Copied