پاک فوج

بلوچستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 جوان شہید

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں فنی خرابی کے باعث پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے چھ جوان شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ حادثے میں دونوں پائلٹوں سمیت تمام 6 جوان شہید ہوگئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر گزشتہ رات گئے ہرنائی کے قریب گر کر تباہ ہوا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے میں میجر منیب، میجر خرم شہزاد، صوبیدار واحد، نائیک جلیل، سپاہی محمد عمران، سپاہی شعیب شہید ہوگئے ہیں۔ یاد رہے کہ اس چند ہفتے قبل بھی بلوچستان میں پاک فوج کا ایک ہیلی کاپٹر فنی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

دہشت گردی کا سر کچلے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا سر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے