کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں مون سون بارشوں کا سلسلہ تھم گیا، 20 جولائی سے اب تک سیلابی ریلے آنے اور ملبے تلے دب کر 9 بچوں سیمت 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم مرطوب ہے، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شمال مشرقی بلوچستان میں دوسرا طاقتور مون سون سسٹم موجود ہے جس کی وجہ سے مزید بارشیں ہو سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے ژوب، بارکھان، موسی خیل، شیرانی، لورالائی، سبی، زیارت، لسبیلہ، قلات ، خضدار اور نصیر آباد کے چند مقامات پر آج بھی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
Short Link
Copied