محسن نقوی

بلوچستان میں قیام امن کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے جائیں گے۔ وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں قیام امن کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں دہشتگردی واقعات پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ تخریب کاری کے واقعات پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش ہے، دشمن منصوبہ بندی کے تحت ملک میں انارکی پیدا کرنا چاہتا ہے۔

وزیر داخلہ محسن کا مزید کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی میں 12 دہشتگرد ہلاک ہوئے، بلوچستان میں قیام امن کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے جائیں گے، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ بلوچستان حکومت سے رابطے میں ہوں، امن و امان کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے واقعات میں شہید افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، کوئی اگر یہ سمجھے کہ وہ قوم کے غیرمتزل عزم کو شکست دے سکتا ہے تو یہ بھول ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی لبنان میں بذریعہ الیکٹرانک آلات اسرائیلی دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے